Urdu Columnist Detector

کالم نگار/طرز تحریر شناس

http://111.68.107.86:8000/Columnist_Detector/

یہ ویب ایپلیکیشن ایک طرز تحریر شناس نظام ہے جس نے کالم نگاروں کے طرز تحریر کو ماڈل کیا ہے۔ عام طور پر لینگویج پراسیسنگ سسٹم ، ڈاکومینٹس یا تحریروں کی اقسام ماڈل کرنے کے لئے اہم الفاظ یا کی ورڈز استعمال کرتے ہیں۔

یہ سیاسی موضوع پر لکھی ہوئی تحریر اور کھیلوں پر لکھی تحریر میں فرق کر سکتے ہیں - یہ کرکٹ اور ہاکی پر لکھی ہوئی تحریروں میں فرق کر سکتے ہیں، کیونکہ کرکٹ میں استعمال ہونے والے اہم الفاظ ، ہاکی کے اہم الفاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔

لیکن طرز تحریر شناس نظام اہم الفاظ یا کی وورڈز کی جگہ تحریر میں استعمال ہونے والے اسم (noun)، صفت (adjective ) اور دوسرے پارٹ آف اسپیچ ٹیگز کے تناسب اوراس طرح کے دوسرے ٹیگز کی روشنی میں تحریروں کو پہچانتا ہے - اس طریقے کو Genre Analysis کہتے ہیں جس کا ترجمہ ہم نے طرز تحریر شناس کیا ہے۔

ہم نے اس نظام کو ٢٨ کالم نگاروں کی تحریروں پر تربیت دی ہے - اس کے بعد یہ ستر فیصد بار صحیح کالم کے صحیح مصنف کو شناخت کر لیتا ہے (اگر یہ نظام صرف تکا لگا رہا ہو تو صحیح تکے کا امکان صرف ٣.٥ فیصد ہے)۔